سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا رواں سال کے آخر میں وطن واپسی کا اعلان

Aug 18, 2024 | 23:49:PM
سابق گورنر سندھ عشرت العباد کا رواں سال کے آخر میں وطن واپسی کا اعلان
کیپشن: عشرت العباد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)حال ہی میں اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرنے والے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ عوام تمام سیاسی جماعتوں سے مایوس ہوئی ہے، میرے ساتھ بڑے اچھے لوگ کھڑے ہیں، وقت آنے پر ان کے نام بتاؤں گا۔

سابق گونر سندھ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ یہ لوگ پاکستان میں بھی ہیں اور باہر بھی ہیں، میں ابھی نئی جماعت بنانے کے پراسس میں ہوں۔عشرت العباد نے کہا کہ میں نے دوستوں کے مشورے کے باعث عوام پاکستان پارٹی جوائن نہیں کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ملکی مسائل کا حل موجود ہے، اور کہا کہ آئی پی پیز کا معاملہ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، بند پلانٹس پر کیوں ادائیگی کی جارہی ہے، اس معاملے پر کمیٹیاں بنانا بے کار ہے، یہ معاملہ بہت جلد حل کیا جاسکتا ہے۔  سابق گورنر سندھ نے کہا کہ میں اسی سال پاکستان آجاؤں گا۔

خیال رہے کہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم انہوں نے اب تک پارٹی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے ایم این اے کیخلاف مقدمہ درج ، سنگین الزام عائد

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: