پاکستان معیشت کیلئے اچھی خبر،کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس ہوگیا

Dec 18, 2023 | 12:50:PM

(24 نیوز)پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق اچھی خبر سامنے آئی ہے، 5 ماہ میں پہلی بار پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں سالانہ بنیاد پر 64 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ نومبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.16 ارب ڈالر رہا۔

یہ بھی پڑھیں:کاروباری ہفتے کا آغاز، اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں ملکی کرنٹ اکائونٹ 3.26 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات پر کنٹرول سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا۔

مزیدخبریں