محکمہ سکول میں تقرر وتبادلے پر پابندی عائد، سٹاف کی تمام طرح کی چھٹیا ں بھی منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )عام انتخابات 2024 کے شیڈول کے اعلان کے بعد محکمہ سکول تعلیم نے تدریسی و غیر تدریسی سٹاف کے تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد کر دی اس کے ساتھ ساتھ سٹاف کی تمام طرح کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں ۔
محکمہ سکول تعلیم کی جانب سے تقررو تبادلے پر پابندی اور ہر طرح کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عائد کی گئی ہے ، سوائے زچگی کے تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، زچگی کی چھٹی بھی میڈیکل آفیسر کے سرٹیفکیٹ سے مشروط ہو گی ، بغیر میڈیکل سرٹیفکیٹ کی چھٹی قابل قبول نہیں ہوگی ۔
تدریسی اور غیر تدرسی سٹاف کی موسم سرما کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں ، موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران کوئی بھی دفاتر کو نہیں چھوڑے گا ۔
یہ بھی پڑھیں :سابق وزیر داخلہ پیپلز پارٹی میں شامل