عبدالفتاح السیسی تیسری بار مصر کے صدر بن گئے، تاریخی ٹرن آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مصر کی الیکشن اتھارٹی نے آج صدرارتی انتخاب میں صدر عبدالفتاح الیسیسی کی واضح اکثریت سے کامیابی کا اعلان کیا ہے۔ السیسی 89.6 فیصد ووٹ لے کر نئی چھ سالہ مدت کیلئے منتخب ہوگئے۔
الیکشن اتھارٹی کے سربراہ حازم بدوی نے کہا کہ’ ٹرن آوٹ 66.8 ریکارڈ کیا گیا‘۔ ایک دہائی تک سب سے زیادہ آبادی والے عرب ملک پر حکمرانی کرنے والے سابق آرمی چیف السیسی کیلئے 39 ملین سے زیادہ افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
عرب نیوز کے مطابق 10 اور 12 دسمبر کے درمیان صدراتی پولنگ میں صدر السیسی کا مقابلہ تین غیرمعروف امیدواروں سے تھا۔ ریپبلیکن پارٹی کے سربراہ حازم عمر نے 4.5 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والی مصری سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما فرید زھران اور ایک صدی پرانی لیکن نسبتاً کم مقبول جماعت الوفد سے عبدالسند یمامہ امیدوار تھے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی صدر کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی
صدر السیسی اب اپنی تیسری اور آئین کے مطابق آخری مدت صدارت کیلئے اپریل میں کام کیلئے تیار ہیں۔
مصر میں اب تک کے بدترین معاشی بحران اور غزہ میں حماس، اسرائیل جنگ کے حوالے سے شدید تناؤ کے باوجود السیسی کی جیت تعجب کی بات نہیں۔
مصر میں کرنسی گر گئی ہے اور سالانہ افراط زر 36.4 ہے۔ جس سے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور گھریلو بجٹ متاثر ہوا ہے۔
موجودہ معاشی بحران سے پہلے بھی مصر کی تقریباً 106 ملین آبادی کا دو تہائی حصہ غربت کی لکیر یا اس سے نیچے زندگی گزار رہا تھا۔