کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
کسانوں کے قومی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسان بھائیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، کسان دن رات زمین کے سینے سے اناج اگا کر ہماری غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں، کسان کی ترقی اور آسانی کیلئے حکومتِ پنجاب زراعت کے شعبے کو بہتر کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی خوشحالی کیلئے کسان کارڈ کا اجرا کیا ہے، کاشکاروں کو پیداواری قرضے دیئے جا رہے ہیں، کاشتکار، کسان کارڈ سے اربوں روپے کے کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید چکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زرعی میکانزیشن کے ذریعے کسانوں کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں، کسان کو بلا سود آسان اقساط پر گرین ٹریکٹرز فراہم کئے جا رہے ہیں، زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قوم افواج پاکستان کی دفاع وطن کیلئے قربانیاں کبھی فراموش نہیں کرے گی: وزیراعظم
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے مویشی پال فارمرزکو ویکسین، علاج اور چارہ مہیا کیا جا رہا ہے، زراعت، مویشی بانی اور دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے اور کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گ