بشریٰ انصاری نے سردیوں میں جلد کو چمکدار اور نرم و ملائم بنانے کانسخہ بتادیا
بچپن سے اس نسخے کے بارے میں سنتی آرہی ہوں،ماضی کی اداکارائیں بھی یہ استعمال کرتی تھیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سردیوں میں جلد کو چمک دار اور نرم و ملائم بنانے کا گھریلو نسخہ بتا دیا۔
بشریٰ انصاری حال ہی میں ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں مختلف موضوعات پر گفتگوکرنے کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی جلد کی خوبصورتی کا راز بھی بتا دیا۔
بشریٰ انصاری کااس موقع پر کہنا تھا کہ وہ بچپن سے اس نسخے کے بارے میں سنتی آرہی ہیں اور ماضی کی اداکارائیں بھی اس نسخے کو استعمال کرتی تھیں یہی وجہ تھی کہ ان کی جلد اتنی چمک دار اور بےداغ ہوا کرتی تھی۔
سینئراداکارہ نے بتایا کہ گلیسرین میں تھوڑا لیموں کا رس اور عرق گلاب ملا کر اسے اچھی طرح مکس کر کے ایک شیشی میں بھر کر رکھ لیں اور دن رات بس اسے ہاتھوں گردن اور چہرے پر استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں:عامر خان اور کرن راؤ کی فلم "لاپتہ لیڈیز" آسکرکی دوڑ سے باہر
بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ان دنوں وہ ایک بائیو آئل استعمال کر رہی ہیں جس کیلئے وہ وٹامن ای کے کیپسول میں کھوپرے کا تیل، گلیسرین اور کاسٹر آئل شامل کر کے اسے مکس کر کے استعمال کرتی ہیں جس سے ان کی جلد ہائیڈریٹ رہتی ہے۔