(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ اور میزبان ندا یاسرنواز نے اپنے شوہر کو مزید 3 شادیاں کرنے کی اجازت دے دی۔
اداکاریاسرنواز اوران کی اہلیہ ندا یاسر کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہے کہ یاسرنواز اور ندایاسر اپنے اہلخانہ اور دوست احباب کے ساتھ بیٹھے ڈرامہ سیریل"بسمل" اور دوسری شادی پر چرچا کر رہے تھے جس پر یاسر نے اہلیہ سے کہا کہ اب میں دوسری شادی کرسکتا ہوں میرا پیٹ بھی کم ہوگیا ہے فٹ ہوگیا ہوں.
اس پر ندانے اپنے شوہر کو ایک اور نہیں بلکہ 3 مزید شادیاں کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ کس نے کہا کہ فٹ ہوجاؤ تو دلہن ملے گی، آپ موٹے ہی کیوں نہ ہوں 3 اور شادیاں کرلینا لیکن جب آپ کروڑ پتی بن جاؤ یا امبانی کی طرح بلینئر بن جاؤ تو تین شادیاں کرلینا۔
یہ بھی پڑھیں:بشریٰ انصاری نے سردیوں میں جلد کو چمکدار اور نرم و ملائم بنانے کانسخہ بتادیا
ندایاسر اور یاسر نواز کی اس ویڈیو پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔