عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہو گیا

Dec 18, 2024 | 17:36:PM
عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہو گیا
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایاز رانا)عالمی مارکیٹ میں سونے (Gold)کی قیمت میں اضافہ کے بعد پاکستان میں بھی بھاؤ بڑھ گئے۔
سونے کی قیمت میں 3 روز سے مسلسل کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا۔ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت  2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے ہے۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 36 ہزار 540  روپے ہے۔ایک تولہ چاندی 3400 روپے پر برقرار ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 2647 ڈالر فی اونس ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن تبدیل،سکول کب سے کب تک بند رہیں گے،نیا نوٹیفکیشن جاری