انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ایاز رانا)حکومتی اقدامات اور سرمایہ داروں کی جانب سے سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بہتر ہونے لگی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 278.27 روپے سے کم ہوکر 278.23 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے کمی سے 279.19 روپے کا ہوگیاجبکہ یورو 12 پیسے اضافے سے 292.50 روپے کا ہوگیا،اسی طرح برطانوی پاؤنڈ 54 پیسے مہنگا ہوکر 353.90 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76 روپے ، سعودی ریال 74.25 روپے پر برقرارہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟صرافہ مارکیٹ سے اہم خبر