نومبر میں اکتوبر کی نسبت ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 10.14 فیصد کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بلال ڈوگر) ادارہ شماریات کی جاری رپورٹ کے مطابق مختلف سیکٹرز میں اکتوبر کے مقابلےمیں نومبر میں برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سیکٹر وائز تفصیلی رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل سمیت نٹ ویئر، بیڈ ویئر،ٹاول کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نومبر میں ٹیکسٹائل برآمدات میں دس اشاریہ ایک چار فیصد کم ہوئی، برآمدات اکتوبر کےایک ارب باسٹھ کڑوڑ ڈالر کے مقابلے میں نومبر میں ایک ارب چھیالیس کروڑ ڈالر ریکارڈکی گئی ہے جبکہ نٹ وئیر میں پندرہ اشاریہ سات ایک فیصد کمی اوربیڈ وئیر میں سات اشاریہ چار دو فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ ٹاولز ایکسپورٹ میں دس اشاریہ تین پانچ فیصد کمی کاسامنا رہا۔
تاہم گزشتہ سال کے نومبر کےمقابلے میں رواں برس کےنومبر کی برآمدات میں بہتری آئی۔گزشتہ سال برآمدات چھ ارب اٹھاسی کڑوڑ ڈالر کے مقابلہ رواں سال سات ارب ساٹھ کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جیل اصلاحاتی کمیٹی کا چیف جسٹس کو خط، بانی تحریک انصاف تک رسائی مانگ لی