وفاقی کابینہ نے ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے چار آرڈیننس جاری کرنے کی سفارش مسترد کردی

Dec 18, 2024 | 18:39:PM

(24نیوز) وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی جانب سے کی گئی ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے 4 آرڈیننس جاری کرنے کی سفارش مسترد کردی. 

تفصیلات کے مطابق ممکنہ600ارب روپے ٹیکس شارٹ فال کے باعث آرڈیننس جاری کرنے کی سفارش کی گئی تاہم وفاقی کابینہ ارکان کی ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے مسترد کردی۔

وفاقی کابینہ نے مجوزہ ٹیکس اقدامات پارلیمنٹ سے بل کے ذریعے منظورکروانے کی ہدایت کی ہے،نان فائلرپراراضی،گاڑیاں اور دیگر اثاثے خریدنےپر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی،سیلزٹیکس،انکم ٹیکس،فیڈرل ایکسائزاورآئی سی ٹی ایکٹ میں ترمیم کی سفارش کی گئی،نان فائلر پراپرٹی خریدنے یا فروخت کرنے کیلئے ریٹرن فائل کرکے فائدہ حاصل کررہے ہیں۔

 وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ  ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے بعد شہری دوبارہ ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرتے۔ٹیکس سٹیمب کے بغیر ملک بھر میں اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی اور اس کے بغیر فروخت ہونیوالی اشیاء ضبط کرنے کی سفارش کی گئی ۔

اس سلسلے میں کابینہ نے ایف بی آر کے افسران کو صوبائی حکومتوں سے مشاورت کی ہدایت کردی۔ 

یہ بھی پڑھیں : انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا

مزیدخبریں