ججز کی آئینی ذمہ داری ہے کہ انصاف کی فراہمی ہر سطح پر کی جائے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

Dec 18, 2024 | 18:57:PM
ججز کی آئینی ذمہ داری ہے کہ انصاف کی فراہمی ہر سطح پر کی جائے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)   چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ججز کی آئینی ذمہ داری ہے کہ انصاف کی فراہمی ہر سطح پر کی جائے،گراس روٹ لیول تک انصاف کی فراہمی یقینی ہونی چاہیے۔ 

 سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے گھوٹکی کا دورہ کیا ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ شفیع محمد صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 اس موقع چیف جسٹس نے بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات بھی کی،چیف جسٹس نے گفتگو میں قانون برداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نظام انصاف کے اصل شراکت دار سائلین ہیں،ہر سائل کا مسکراتے چہرے کے ساتھ استقبال کیا جانا چاہیے،چیف جسٹس نے جوڈیشل افسران کو محفوظ ماحول اور ضروری وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی،چیف جسٹس نے ہائیکورٹس پر زور دیا کہ وہ پیشہ ورانہ صلاحیت رکھنے والے افسران کو دور دراز علاقوں میں تعینات کریں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بار کے تحفظات جلد دور کئے جائیں گے، جو میں نے کمٹمنٹ کی ہے، ضرور پورا کروں گا،چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے تقدس کو برقرار رکھا جائے، چیف جسٹس سندھ نے آپ کے تمام مسائل سے آگاہ کیا ہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ میں آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں، میرے لئے فخر کی بات ہے، ضلع گھوٹکی خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع سے بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیل اصلاحاتی کمیٹی کا چیف جسٹس کو خط، بانی تحریک انصاف تک رسائی مانگ لی