ڈاکٹر ذاکر نائیک کا 165 فٹ بلندی سے خطرناک چھلانگ لگانے کا مظاہرہ

Dec 18, 2024 | 19:00:PM
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا 165 فٹ بلندی سے خطرناک چھلانگ لگانے کا مظاہرہ
کیپشن: ذاکر نائیک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوگنڈا کے علاقے جنجا میں دریائے نیل کے کنارے ایک سیاحتی مقام پر 165 فٹ (50 میٹر) سے زائد بلندی سے  خطرناک چھلانگ لگانے کا مظاہرہ کیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں افریقا کے دورے پر ہیں جہاں وہ اس سفر کے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر بھی کر رہے ہیں۔انہوں نے تمام تر حفاظتی انتظامات اور پیشہ ورانہ نگرانی کے ذریعے اس مشکل ترین تفریحی مہم کو کامیابی کے ساتھ سر کیا۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اس دل دہلادینے والے معرکے کی تیاری کرتے، خطرناک چھلانگ لگانے اور نیل کے بہتے پانیوں کے اوپر ہوا میں معلق دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد  رہے کہ یوگنڈا کے شہر جنجا کو مشرقی افریقا کا ایڈونچر کیپیٹل بھی کہا جاتا ہے جہاں بنجی جمپنگ، وائٹ واٹر رافٹنگ، اور دیگر چیلنجنگ کھیل کھیلے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان