5 ماہ میں ملک میں کتنی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی؟ اعدادو شمار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24ںیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال ملک میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعداد وشمار جاری کردیئے ۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر 2024 کے مقابلے نومبر 2024 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا،رواں مالی سال کے 5 ماہ میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔
نومبر2024 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی جبکہ نومبر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھی،رواں مالی سال 5 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 31 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال 5 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی گزشتہ مالی سال 5 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 85 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی تھی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال 5 ماہ میں پاور سیکٹر میں 51 فیصد اضافے سے 45 کروڑ 40 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی، 5 ماہ میں فنانشل بزنس سیکٹرمیں 1 فیصد اضافے سے 24 کروڑ 90 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 5 ماہ میں آئل اینڈ گیس سیکٹرمیں 24 فیصد اضافے سے 12.5 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ اسی 5 ماہ میں مائننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری 2.60 کروڑ ڈالر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر سستا ہوگیا