(حاشر احسن)بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاگیا،احتساب عدالت محفوظ فیصلہ 23 دسمبر کو سنائے گی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے حتمی دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا۔
القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی ،بشریٰ بی بی ،زلفی بخاری، فرخ گوگی و دیگر ملزمان شامل ہیں،عدالت زلفی بخاری، فرخ گوگی و دیگر کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے،القادر ٹرسٹ کیس کا ٹرائل بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی حد تک جاری تھا،190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا ٹرائل تقریباً ایک سال میں مکمل ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:معروف سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایسا کام کردیا کہ ۔۔۔ ان کے چاہنے والے بھی دنگ رہ گئے