بانی پی ٹی آئی نیب عدالت میں ہونے کی وجہ سے اصلاحاتی کمیٹی سے نہیں مل سکے، جیل انتظامیہ 

Dec 18, 2024 | 21:35:PM
بانی پی ٹی آئی نیب عدالت میں ہونے کی وجہ سے اصلاحاتی کمیٹی سے نہیں مل سکے، جیل انتظامیہ 
کیپشن: آڈیالہ جیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) اڈیالہ جیل انتظامیہ نے جیل اصلاحاتی کمیٹی کے دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی کو کسی بھی قیدی سے ملنے سے نہیں روکا گیا اور جس وقت  کمیٹی نے بانی تحریک انصاف سے ملنے کا کہا اس وقت وہ  نیب عدالت میں پیشی پر موجود تھے۔ 

جیل انتظامیہ نے اپنے موقف میں واضح کیا ہے کہ ا ن کا عدالت پر کسی طرح کا بھی کنٹرول نہیں ۔

قبل ازیں،  جیل اصلاحاتی کمیٹی کی رکن خدیجہ شاہ نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کی طرف سے  بانی تحریک انصاف  کے بیرک  تک رسائی نہ دینے کے خلاف سپریم کورٹ کے چیف جسٹس  یحییٰ آفریدی کو خط لکھا ہے  جس میں استدعا کی گئی ہے کہ جیل اصلاحاتی کمیٹی کو سابق وزیر اعظم تک رسائی دیے جانے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ کمیٹی نے درخواست کی ہے کہ ایک بار پھر اڈیالہ جیل کے دورے کے احکامات دیے جائیں اور سابق وزیر اعظم تک رسائی فراہم کی جائے، کیونکہ ان کی رائے جانے بغیر جیل اصلاحاتی کمیٹی سپریم کورٹ کو اپنی رائے نہیں دے سکتی۔  

یہ بھی پڑھیں: جیل اصلاحاتی کمیٹی کا چیف جسٹس کو خط، بانی تحریک انصاف تک رسائی مانگ لی