بھارتی بحریہ کی بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، 13 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ 

Dec 18, 2024 | 21:49:PM
بھارتی بحریہ کی بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، 13 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ 
کیپشن: بھارتی بحریہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی شہر ممبئی کے سمندر میں بھارتی بحریہ کوسٹ گارڈز کی اسپیڈ بوٹ مسافر کشتی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں تین نیوی اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک اورمتعدد لاپتہ ہوگئے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق اسپیڈ بوٹ کے ٹکرانے کے بعد کشتی سمندر میں ڈوب گئی اور  اس میں 110 افراد سوار تھے۔واقعے سے متاثر 80 کے قریب افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ دیگر ابھی تک  لاپتہ ہیں۔اطلاعات کے مطابق اسپیڈ بوٹ بھارتی بحریہ کوسٹ گارڈز کے زیر استعمال تھی۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ بچ جانے والے 4 افراد کی حالت ابھی تک تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: علماء کو آپس میں لڑا رہے ہیں علماء سب بھائی بھائی ہیں،مولانا فضل الرحمان