(ویب ڈیسک)معروف بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا طویل عرصہ بعد منظر عام پر آگئیں، انہوں نے مودی سرکار سے دبنگ انداز میں انوکھا مطالبہ بھی کر دیا۔
ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ نے بھارتی حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کا قانون لایا جائے۔
واضح رہے کہ پریتی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب اطالوی وزیراعظم جیارجیا کی جانب سے بھی ملک میں جنسی جرائم میں ملوث مجرموں کو نامرد بنانے کا قانون لانے کی مہم چلائی جارہی ہے۔
مذکورہ معاملے پر رواں برس اطالوی قانون سازوں کی جانب سے کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی تھی، پریتی نے اقدام کو سراہتے ہوئے بھارتی حکومت سے بھی ایسا قانون لانے کا مطالبہ کردیا۔
معروف اداکارہ کا ’ایکس‘ پر پیغام میں کہنا تھا کہ اٹلی کی جانب سے بہترین اقدام اٹھایا جارہا امید ہے بھارتی حکومت بھی اس طرح کا اقدام کرے گی۔
انہوں نے پیغام میں اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟ یہ جنسی جرائم کی روک تھام کے لئے مناسب وقت ہے؟
مزید پڑھیں:جنت مرزا کو کس چیز کے خوف سے کپکپی طاری ہوجاتی تھی؟ ٹک ٹاکر کا بڑا انکشاف