اقتصادی رابطہ کمیٹی میں اربوں روپے کے منصوبوں کی منظوری 

Dec 18, 2024 | 22:19:PM

(وقاص عظیم) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا جس میں اربوں روپے مالیت کے متعدد اہم فیصلے لیے گئے۔

 اجلاس میں وزیر اعظم ٹیوب ویلز سولرائزیشن پراجیکٹ کے لیے 14 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔  اس کے علاوہ واٹر انفرا اسٹرکچر منصوبے کے لیے 10 ارب روپے کی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔ ای سی سی نے درآمدی یوریا پر سبسڈی کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی سمری بھی منظور کی جس کے تحت صوبائی حکومتیں درآمدی یوریا کی 50 فیصد سبسڈی ادا کریں گی۔

اجلاس میں پاکستان سوشل امپیکٹ بانڈ کے اجراء کے لیے ایک ارب روپے کی گارنٹی جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کو ایک ارب 88 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ وزارت داخلہ کو ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کے لیے ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں پرال کی ری اسٹرکچرنگ، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے لیے 52 ارب روپے کی گرانٹ اور وزارت قانون اور زرعی ترقیاتی بینک کے لیے ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بحریہ کی بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، 13 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

مزیدخبریں