تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پر کراچی سے اڑنے والی9 پروازیں منسوخ کر دی گئیں

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(احسن عباسی)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے اڑنے والی 9 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق تکنیکی اور آپریشنل وجوہات پر کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 502،504،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 اور کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609منسوخ کی گئی۔
دوسری طرف کراچی سے ملتان پی آئی اے کی پرواز پی کے 330،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310اورکراچی سے اسلام آباد پی آئی اے کی پرواز پی کے 368بھی اڑان نہ بھر سکی۔
مزید پڑھیں:ٹورنٹو میں ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران اُلٹ گیا