بھارتی جرسی پر پاکستان کا نام کیوں لکھوایا؟ہندو انتہا پسند آگ بگولہ

Feb 18, 2025 | 10:22:AM
بھارتی جرسی پر پاکستان کا نام کیوں لکھوایا؟ہندو انتہا پسند آگ بگولہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )  بھارت  کی جرسی پر پاکستان کا نام کیوں لکھوایا، ہندو انتہا پسند آگ بگولہ ، ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھپوانا پڑ گیا۔

 بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی،  رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے ہوئے دیکھا گیا۔

فینز کی جانب سے توجہ بھارتی ٹیم کی جرسی سے زیادہ اس پر 'پاکستان' تحریر ہے یا نہیں؟ توجہ اس پر مرکوز تھی کیونکہ بھارتی بورڈ نے اپنے میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا پھیلانے کی ناکام کوشش کی تھی کہ وہ میزبان ملک کا نام نہیں لکھیں گے۔

مزید پڑھیں:جرسی پر ’’پاکستان‘‘ نہ لکھنے کی بھارتی بورڈ کی ضد، آئی سی سی کا ردعمل بھی  آگیا

 گزشتہ روز جب آئی سی سی نے بھارتی کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل آئی سی سی ایوارڈز اور ٹیم آف دی ایئر کی ٹوپیاں دی گئیں۔ ان تصاویر میں کھلاڑیوں کو نئی جرسی میں دیکھا گیا جس پر چیمپئنز ٹرافی کا لوگو اور میزبان ملک 'پاکستان' کا نام درج تھا۔

 واضح رہےکہ انڈین ٹیم کی جرسی پر پاکستان (یعنی میزبان ملک) کا ذکر ہونے پر ہندو انتہاپسندوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔