بھارتی فلم "چھاوا" دیکھنے کیلئے مداح گھوڑے پر سوار تھیٹر میں گھس آیا

Feb 18, 2025 | 12:01:PM
بھارتی فلم
کیپشن: چھاوا کا کردار اور مداح
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ناگپور میں ایک نوجوان، جوش و خروش سے بھرپور، 100 کروڑ عبور کرنیوالی فلم چھاوا دیکھنے کے لیے نہ صرف گھوڑے پر آیا بلکہ اس نے خود کو فلم کے ہیرو  سنبھاجی مہاراج کے روپ میں ڈھالا تھا، جیسے ہی وہ سینما ہال میں پہنچا، ’جئے بھوانی! جئے شیو رائے‘ کے نعرے گونجنے لگے، اور شائقین جذبات سے سرشار ہو گئے۔ یہ منظر کسی عام فلم کے شو کا نہیں، بلکہ ایک تاریخی لمحے کا حصہ لگ رہا تھا، جہاں سینما پردہ اور حقیقت کا فرق مٹ چکا تھا۔

مزید پڑھیں:اداکارہ مہوش حیات گلو کار ہ بننے کیلئے تیار

چھاوا، جو چھترپتی سنبھاجی مہاراج کی بہادری اور قربانیوں کی داستان سناتا ہے، محض ایک فلم نہیں بلکہ جذبات کی ایک لہر ہے جو ہر دیکھنے والے کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔ جیسے ہی فلم اپنے عروج پر پہنچتی ہے، لوگ سنیما ہال میں جذباتی ہو جاتے ہیں، نعرے بلند کرتے ہیں، اور کئی تو آبدیدہ ہو کر باہر نکلتے ہیں۔

وکی کوشل نے اپنے لاجواب انداز میں سنبھاجی مہاراج کے کردار کو ایسے نبھایا کہ لوگ خود کو 1600ء کے دور میں محسوس کرنے لگے۔ فلم میں سنبھاجی مہاراج کی اذیت ناک آزمائشیں، اور ان کا حوصلہ دیکھ کر کئی شائقین سنیما ہال میں ہی رو پڑے۔