معروف کمینٹیٹرز کے جاندار  تبصرے، چیمپئنز ٹرافی کیلئے 22 رکنی کمینٹری پینل کا اعلان 

Feb 18, 2025 | 18:28:PM

(وسیم احمد) آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے کمینٹری پینل کا اعلان کر دیا کردیا گیا۔ دنیا کے معروف 22 کمینٹیٹر ز ماہرانہ تبصروں اور جاندار انداز میں لوگوں کے دلوں کو گرمائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق  آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لئے کمینٹری پینل میں پاکستان کے رمیز راجا، وسیم اکرم اور بازید خان شامل ہیں ،پینل میں انگلینڈ کے ناصر حسین کے علاوہ  این اسمتھ، این بشپ کو بھی شامل کیا گیا ہے، اسی طرح بھارت سے روی شاستری اور سنیل گواسکر کے علاوہ  ایرن فنچ,میتھیو ہیڈن اور میل جونز بھی کمینٹری پینل کا حصہ ہیں۔

 کمنٹری پینل میں ہرشا بھوگلے، مائیکل ایتھرٹن، پومیلیلو موبنگوا، قیس نائیڈو اور سائمن ڈول بھی پینل میں شامل ہیں۔ جبکہ ڈیل اسٹین، دنیش کارتک، کیٹی مارٹن، شان پولاک، اطہر علی خان اور این وارڈ بھی چیمپئنز ٹرافی کے دوران کمینٹری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بانیPTI اصول کی بات کرتے اور کہتے ہیں فوج ہماری فوج ہے،سلمان اکرم راجہ

مزیدخبریں