(عاجز جمالی) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب محمد یوسف تالپور وفات پاگئے، مرحوم کی عمر 84 برس تھی جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں وزیر بھی رہے ہیں۔
نواب محمد یوسف تالپور انتخابات کے دوران دو مرتبہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے مدمقابل رہے۔
مرحوم طویل عرصہ سے علیل تھے اور تالپور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ایم آر ڈی تحریک میں صف اول کا کردار ادا کیا۔
نواب محمد یوسف تالپور نے بھٹو کی شہادت پر ایک طالب علم لیڈر کی حیثیت سے تحریک چلائی، نواب محمد یوسف تالپور کو چار مارچ کے ہیرو کا لقب ملا۔
نواب محمد یوسف تالپور سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کے بھی مد مقابل رہے جبکہ نواب محمد یوسف تالپور وفاقی وزیر خوراک بھی رہے۔
نواب محمد یوسف تالپور سابقہ رکن قومی اسمبلی کشنچند پاروانی اور پیر نور محمد شاہ کے خلاف بھی الیکشن میں حصہ لیتے رہے۔
مزید پڑھیں: دبئی میں رومانوی فراڈ سے خاتون 12 ملین درہم سے ہاتھ دھو بیٹھی