میا خلیفہ کی اسرائیلی خاتون سے لفظی تکرار, ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لبنانی نژاد امریکی سابق اداکارہ میا خلیفہ کی اسرائیلی خاتون سے لفظی تکرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میا خلیفہ کا شمار ان معروف شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ڈھائے گئے مظالم پر نعرہ حق بلند کرتے ہوئے فلسطین کا ساتھ دیا۔
اب میا نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جو میامی بیچ کنوینشن سینٹر کے باہر کی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک سفید لباس میں ملبوس ایک خاتون کو ان کے عقب میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
The Zionists are losing the plot. She followed me through the lobby calling me slurs and didn’t stop the entire time she was waiting for her UberPool at the Antique Jewelry Fair. She’s a vendor- something she made abundantly clear so I guess this is what her business stands for: pic.twitter.com/8Bvw5yYEYJ
— Mia K. (@miakhalifa) January 15, 2024
میا اس خاتون کی ویڈیو خود بنا رہی تھیں اور اسی اثناء میں وہ میا کے قریب آئی اور اسرائیل کا قومی ترانے کے الفاظ ’ایم اسرائیل خئی‘ کہتی سنائی دی۔ پھر اس خاتون نے اپنے ساتھ کھڑے ایک نوجوان لڑکے کو موبائل نکال کر ویڈیو بنانے کو کہا اور لڑکے نے ویڈیو بنانی شروع کردی۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ
خاتون دوسری مرتبہ پھر میا کے قریب آئی اور اپنے الفاظ دہرائے کہ ’ میں اسرائیلی ہوں‘، جس پر میا نے ان کو کہا کہ ’ مجھ سے دور ہوجاؤ، تمھارے منہ سے بدبو آرہی ہے‘۔ یہ کہہ کر میا اس خاتون کے پاس سے دور چل کر آگئیں۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں میا کا ویڈیو کی وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ صیہونی عقل سے پیدل ہو چکے ہیں۔ یہ خاتون لوبی سے میرا پیچھا کرتی آرہی ہے اور مستقل نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کر رہی تھی‘۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ وہ واضح طور پر اپنے عمل سے یہ بتاتی نظر آرہی ہے کہ اس کا کاروبار کیا ہے‘۔ ویڈیو میں اسرائیلی خاتون اپنے گلے میں پہنا ہوا ہار دکھاتے ہوئے اپنی شناخت اسرائیلی بتارہی تھی۔