میا خلیفہ کی اسرائیلی خاتون سے لفظی تکرار, ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Jan 18, 2024 | 09:52:AM

(ویب ڈیسک) لبنانی نژاد امریکی سابق اداکارہ میا خلیفہ کی اسرائیلی خاتون سے لفظی تکرار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میا خلیفہ کا شمار ان معروف شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ڈھائے گئے مظالم پر نعرہ حق بلند کرتے ہوئے فلسطین کا ساتھ دیا۔ 

اب میا نے اپنے ’ایکس‘ اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جو میامی بیچ کنوینشن سینٹر کے باہر کی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک سفید لباس میں ملبوس ایک خاتون کو ان کے عقب میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

میا اس خاتون کی ویڈیو خود بنا رہی تھیں اور اسی اثناء میں وہ میا کے قریب آئی اور اسرائیل کا قومی ترانے کے الفاظ ’ایم اسرائیل خئی‘ کہتی سنائی دی۔ پھر اس خاتون نے اپنے ساتھ کھڑے ایک نوجوان لڑکے کو موبائل نکال کر ویڈیو بنانے کو کہا اور لڑکے نے ویڈیو بنانی شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ

خاتون دوسری مرتبہ پھر میا کے قریب آئی اور اپنے الفاظ دہرائے کہ ’ میں اسرائیلی ہوں‘، جس پر میا نے ان کو کہا کہ ’ مجھ سے دور ہوجاؤ،  تمھارے منہ سے بدبو آرہی ہے‘۔ یہ کہہ کر میا اس خاتون کے پاس سے دور چل کر آگئیں۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں میا کا ویڈیو کی وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ صیہونی عقل سے پیدل ہو چکے ہیں۔ یہ خاتون لوبی سے میرا پیچھا کرتی آرہی ہے اور مستقل نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کر رہی تھی‘۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ وہ واضح طور پر اپنے عمل سے یہ بتاتی نظر آرہی ہے کہ اس کا کاروبار کیا ہے‘۔ ویڈیو میں اسرائیلی خاتون اپنے گلے میں پہنا ہوا ہار دکھاتے ہوئے اپنی شناخت اسرائیلی بتارہی تھی۔

مزیدخبریں