ایران میں نشانہ بنائے گئے ٹھکانے بدنام دہشتگرد استعمال کر رہے تھے: آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے ایران کے علاقے سیستان میں کیے جانے والے حملے پر وضاحت دے دی ہے۔ اپنے آعلامیہ میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 18 جنوری کی علی الصبح پاکستان نے ایران کے اندر دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر موثر حملے کیے ہیں ۔یہ دہشت گرد پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان حملوں میں کلر ڈرونز، راکٹس، لائٹرنگ میوشنز، اسٹینڈ آف ویپنز کا استعمال کیا گیا۔ان حملوں میں کولیٹرل ڈیمیج سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔مرگ بر سرمچار کے کوڈ نیم سے کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کیا گیا۔
ضرور پڑھیں:پاکستان کا ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ،7افراد ہلاک
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ نشانہ بنائے گئے ٹھکانے بدنام زمانہ دہشت گرد استعمال کر رہے تھے،دہشتگردوں میں دوست عرف چیئرمین، بجار عرف سوغات، ساحل عرف شفق، اصغر عرف بشام اور وزیر عرف وزی و دیگر شامل ہیں۔
یاد رہے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور پنجگور میں میزائل حملے کے جواب میں پاکستان نے ایران کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل فائر کیے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں سات افراد مارے گئے ہیں۔