سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)سابق گورنر پنجاب و چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق چودھری سرور کا ق لیگ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے وہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے
ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب چودھری سرور 21 جنوری کو لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے میں شمولیت کا اعلان کریں گے،سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی بھی ان سے ملاقاتیں ہوچکی ہیں،ان کے پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں وہ این اے 127 میں بلاول بھٹو کی حمایت کا بھی اعلان کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران میں نشانہ بنائے گئے ٹھکانے بدنام دہشتگرد استعمال کر رہے تھے: آئی ایس پی آر
یادرہےالیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری 2024 کو ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کررکھا ہے، سیاسی میدان میں جوڑ توڑ جاری ہے،مختلف پارٹیوں کے رہنما ٹکٹوں کے حصول کیلئے پارٹیاں بدل رہے ہیں ۔