مجھے نہ ہٹایا جاتا تو آج کوئی بے روزگار نہ ہوتا، میاں نواز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر مجھے وزارتِ عظمیٰ سے نہ نکالا جاتا تو آج کوئی بے روزگارنہ ہوتا۔
حافظ آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب میں قائد ن لیگ نے کہا کہ یہاں آکر کئی سال پہلے کی یادیں تازہ ہوگئیں، مجھے اس ضلع کے لوگوں سے بڑا پیار ہے۔ میرے لیے جذبات پر قابو پانا مشکل ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ 25 کروڑ عوام کے نمائندے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا، مجھے نہ نکالا جاتا تو کوئی بے روزگار نہ ہوتا، روٹی مہنگی نہ ہوتی، ملک میں مہنگائی نام کی چیز نہ ہوتی۔
یہ بھی پڑھیے: سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر مجھے اس وقت جعلی مقدمات میں نہ اُلجھایا جاتا تو آج یہ حال نہ ہوتا، پاکستان دنیا میں مختلف مقام حاصل کرچکا ہوتا، پاسپورٹ کی عزت ہوتی، پاکستان ایشین ٹائیگر بن چکا ہوتا۔
قائد ن لیگ نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مشن ہے کہ پاکستان کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس مقصد کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔