سائفر کیس میں اعظم خان سے پہلے قرآن پر حلف لیا جائے، بانی پی ٹی آئی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر کیس میں خصوصی عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا،بانی پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ اعظم خان کا بیان قلمبند کرانے سے پہلے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت ہوئی، سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سائفر کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ اعظم خان کا بیان قلمبند کرانے سے پہلے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا جائے،وکلاکی جانب سے تحریری درخواست دینے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ ہم مسلمان ہیں، قرآن پاک پڑھتے اور اس پر عمل کرنے والے ہیں،آپ کو درخواست دینے کی ضرورت نہیں، ہم نے قرآن پاک منگوالیاہے،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے بیان ریکارڈ کرانے سے پہلے قرآن پاک پرہاتھ رکھ کرحلف دیااور قرآن کو چوما ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید بھی انتخابات سےدستبردار