پاکستانی کی جوابی کارروائی ضروری، مقصداحتجاج نوٹ کرانا تھا، مولانا فضل الرحمان 

Jan 18, 2024 | 19:07:PM
پاکستانی کی جوابی کارروائی ضروری، مقصداحتجاج نوٹ کرانا تھا، مولانا فضل الرحمان 
کیپشن: مولانا فضل الرحمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(عثمان خان)جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان اور ایران کشیدگی پر کہاہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی ہر چند کہ ایک طرح کا احتجاج نوٹ کرانا تھا، تاہم دونوں ممالک مزید طاقت کے استعمال کے بجائے سفارتی ذرائع کو استعمال میں لاتے ہوئے رابطے اور گفتگو سے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کا آغاز کریں۔
مولانافضل الرحمان نے کہاکہ برادر پڑوسی ملک ایران اور پاکستان کے تعلقات برادرانہ ،مضبوط ،گہرے ، تاریخی اور صدیوں پر محیط ہیں،ایران کو کوئی شکایت یا غلط فہمی تھی تو خود کارروائی کرنے کی بجائے پاکستان سے بات چیت کرنی چاہئے تھی،ایران پاکستان کے تعلقات کی نوعیت ایسی نہ تھی کہ ایران پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر اس طرح کی غیر معمولی کارروائی کرے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ تلخی میں مزید اضافے کو روکنے کیلئے پرامن اقدامات کریں،صورتحال کو باہمی اعتماد سے کنٹرول نہ کیا گیا تو دشمن قوتیں فائدہ اٹھا سکتی ہے،ان کا کہناتھا کہ کارروائی سے ایک دن قبل انڈین وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی  پڑھیں: ”اس شخص سے پہلے قرآن پاک پر حلف لیا جائے“ عمران خان نے سائفر کیس میں اہم گواہ کو دیکھتے ہی مطالبہ کردیا