(24 نیوز) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ و طالبات کیلئے اچھی خبر، طلبا 4 سال تک نمبر بہتر کر سکیں گے۔
تعلیمی بورڈ بہاولپور نے طلبا کو خوشخبری سنا دی، میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امیدوار اب 4 سال تک نمبر بہتر کر سکیں گے، تعلیمی بورڈ بہاولپور نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔
تعلیمی بورڈ بہاولپور کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تعلیمی بورڈ بہاولپور نے مارکس امپرومنٹ کی حد 4 سال مقرر کر دی، ہائر ایجوکیشن کی ڈگری حاصل کرنے والے امیدوار 4 سالہ مارکس امپرومنٹ کے اہل نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 200 یونٹ تک بجلی اور گیس فری، مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اہم اعلان ہو گیا
واضح رہے کہ اس سے قبل تعلیمی بورڈ بہاولپور نے مارکس امپرومنٹ کی حد 2 سال مقرر کی تھی۔