الیکشن ایئرمیں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ ہوسکتا ہے، شاہ محمود

Jan 18, 2024 | 19:55:PM

(حاشر وڑائچ)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بطور سابق وزیر خارجہ بے حدتشویش ہے کہ بارڈر آف پیس آج ہاٹ بن گیاہے، 75سال کے تعلقات میں یہ نوبت نہیں آئی، حکومت کو غور کرناچاہئے، ملکی حدودکی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ہے،افغانستان کے بارڈر پر اینٹیں لگانے کی بات ہورہی ہے،ایل او سی کے حالات پہلے ہی سامنے ہیں،الیکشن ایئرمیں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ ہوسکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان بارڈر پر بائیس سال سے احتجاج جاری ہے،چاروں سرحدوں پر حالات فکرمندی والے ہیں،ان کا کہناتھا کہ لارجر بنچ نے میرے کاغذات نامزدگی کی اپیل مسترد کردی ہے، حلفیہ کہتاہوں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آفتاب باجوہ نے میرے سیل میں آکر دستخط کرائے،بدنیتی سے مجھے تکنیکی ناک آو¿ٹ کیاجارہاہے، سندھ میں میرے دستخط درست اور پنجاب میں وائرس لگ جاتاہے۔
وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ کیا قوم اس الیکشن کو قبول کرے گی؟قوم اور ملک کے مستقبل سے کھیلا جارہاہے، ایک سوال ”عمران اسماعیل نے آپ سے اڈیالہ جیل میں ملاقات پر وضاحت جاری کی“کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عمران اسماعیل کا جواب نہیں دیناچاہتا،مرنا سب نے ہے،اللہ گواہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ”اس شخص سے پہلے قرآن پاک پر حلف لیا جائے“ عمران خان نے سائفر کیس میں اہم گواہ کو دیکھتے ہی مطالبہ کردیا

مزیدخبریں