(ویب ڈیسک)البانیہ کے شاہی جوڑے نے شادی کے 8سال بعد طلاق کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق البانیہ کے ولی عہد شہزادہ لیکا اور شہزادی ایلیا کی 2016 میں شادی ہوئی تھی،رپورٹس کے مطابق ان شخصیات کی ملاقات 2008 میں ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے 2010 میں پیرس میں منگنی کی تھی،اس حوالے سے شہزادہ لیکا کے سوشل میڈیا اکائونٹ پر جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پرنس لیکا اور ایلیا اپنی شادی ختم کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں اور اس کے لیے قانونی طریقہ کار شروع کردیے گئے ہیں،بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ جوڑے کی 3سالہ بیٹی کی دیکھ بھال پر خاص توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 200 یونٹ تک بجلی اور گیس فری مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اہم اعلان ہو گیا