حکومت کا لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

Jan 18, 2025 | 10:18:AM

 (ویب ڈیسک )حکومت نے لوئر کرم میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا۔

 ڈپٹی کمشنر   کرم  کے جاری کر دہ  نوٹیفکیشن کے مطابق خوراک اور ادویات فراہم کرنے والے امدادی قافلے پر  حملے کے بعد لوئر کرم میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے ۔

ڈی سی نے متعلقہ محکموں کو ٹل اور ہنگو میں مختلف مقامات پر کیمپ لگانے کے لیے بھی خط لکھ  دیا جہاں آپریشن کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد کو رہائش فراہم کی جا سکے۔

مزید پڑھیں:ضلع خیبر  میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی،خارجی رنگ لیڈر سمیت 5خوارج ہلاک 

مراسلہ کے مطابق  گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹل، ٹیکنیکل کالج اور ریسکیو 1122 کی عمارت کے اندر کیمپ لگائے جائیں گے ۔

ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امدادی قافلے کے چار لاپتہ ڈرائیوروں کی مسخ شدہ لاشیں لوئر کرم کے علاقے اروالی سے ملی  تھیں  جس کے بعد علاقے میں سامان لانے والے قافلے پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ 

مزیدخبریں