کبھی بہو کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کی: اداکارہ پروین اکبر
اگر میرے شوہر بھی پوتے کو ڈانٹ سے بچانا چاہیں تو میں منع کردیتی ہوں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ پروین اکبر کا کہنا ہے کہ بچوں کی تربیت کیلئے کبھی بہو کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کی۔
اداکارہ پروین اکبر حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے دیگر موضوعات کے ساتھ ساتھ اپنی نجی زندگی پر بھی اپنے خیالات کااظہارکیا۔
دوران شو ایک سوال کے جواب میں پروین اکبر نے بتایا کہ میں کبھی بہوؤں اور ان کے بچے کے معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتی، اگر بچہ کبھی شیطانی بھی کرے تو بہو کو کہتی ہوں کہ جاؤ اس کو سدھارو، وہ اگر کہیں کہ آپ ڈانٹ دیں تو میں اسے یہ کہہ کر انکار کردیتی ہوں کہ میں نے کوئی سکول نہیں کھولا ہوا یہ تمہارا کام ہے میرا کام نہیں۔
سینئراداکارہ نے کہا کہ اگر میرے شوہر بھی پوتے کو ڈانٹ سے بچانا چاہیں تو میں انہیں منع کردیتی ہوں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سخت مزاج ہوں اور میرا بیٹا بھی میری طرح سخت طبیعت کا ہے،اس کے بچے اس سے بہت ڈرتے ہیں جبکہ میری بہو نرم مزاج ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان پرحملے سے متعلق سوال نظر انداز کرنے پرشرمندہ ہوں،اروشی روٹیلا
واضح رہے کہ سینئر اداکارہ پروین اکبر کے تین بچے ہیں،ان کی بیٹی اداکارہ رابعہ کلثوم اور داماد اداکار ریحان نظامی ہیں جبکہ بیٹے اداکارفیضان شیخ اوربہواداکارہ ماہم عامر ہیں۔