بشریٰ انصاری کا والدین کوبچوں کی شادی سے متعلق اہم مشورہ 

اس وقت تک شادی کرنے سے گریز کریں جب تک مالی طور پر مستحکم نہیں ہو جاتے

Jan 18, 2025 | 12:50:PM
بشریٰ انصاری کا والدین کوبچوں کی شادی سے متعلق اہم مشورہ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وراسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری نے نئی نسل کے لڑکوں اور لڑکیوں کے والدین کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا ۔

حال ہی میں اداکارہ کے سوشل میڈیا پرایک وی لاگ سے لی گئی مختصر ویڈیو وائرل ہوئی ہے،اس ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے اپنی بیٹیوں کی شادی شدہ زندگیوں کے حوالے سے درپیش کچھ مشکلات کے بارے میں بات کی ۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ میری دو بیٹیاں نرمان اور میرا انصاری ہیں، نرمان کے کچھ مسائل چل رہے ہیں جن کی وجہ سے میں کئی دنوں سے پریشان ہوں۔

انہوں نے اپنی ویڈیو میں والدین کو بھی اپنی بیٹیوں کو دیکھ بھال کررخصت کرنے کا مشورہ دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:کبھی بہو کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کی: اداکارہ پروین اکبر

بشریٰ انصاری نے نئی نسل کے تمام مردوں پر زور دیا کہ وہ اس وقت تک شادی کرنے سے گریز کریں جب تک کہ وہ مالی طور پر مستحکم اور بیوی کی تمام ضروریات پوری کرنے کے قابل نہیں ہو جاتے۔