(سعید احمد)باکمال لوگوں کی لاجواب سروس،پی آئی اے کے پائلٹ نے مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال کر طیارہ غلط رن وے پر اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 150 دمام سے ملتان جا رہی تھی،موسم کی خرابی اور دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ایئر پورٹ کی طرف موڑدیا گیا، پائلٹ نے مبینہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے نمبر 36 ایل پر اتار دیا۔
ذرائع کے مطابق لینڈنگ کے وقت رن وے کی لائٹیں بھی آف تھیں،پائلٹ کی لاپرواہی پر پی آئی اے انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے کپتان اور فرسٹ آفیسر کو گراؤنڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب کے شہری اب دوسرے صوبوں میں گاڑی رجسٹرنہیں کروا سکیں گے