سیف علی خان پرحملے کے ملزم کی نئی ویڈیو سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر حملے کے ملزم کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب ممبئی کے علاقے باندرامیں ملزم نے سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کردیا تھا جس سے اداکار کو 6 زخم آئے۔
بھارتی میڈیا پر ملزم کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس سے متعلق بتایا گیا ہےکہ یہ واقعے کے 6 گھنٹے بعد کی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ سیف علی خان پر حملے کے 6 گھنٹے بعد ملزم نے صبح 9 بجے کے قریب دادر کے ایک اسٹور سے ہیڈ فون خریدے ،ویڈیومیں ملزم کو دکان پر ہیڈ فونز خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس نے نیلے رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان پرحملے سے متعلق سوال نظر انداز کرنے پرشرمندہ ہوں،اروشی روٹیلا
بھارتی میڈیا کے مطابق اس کے بعد ملزم کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں اسے باندرا کے ریلوے اسٹیشن پر بھی دیکھا گیا۔