سیف علی خان پر چاقو حملہ،ممبئی پولیس نے ایک اور مشتبہ شخص کو پکڑ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملہ کے بعد ممبئی پولیس نے مدھیہ پردیش سے ایک اور مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے ۔ پولیس مشتبہ شخص سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔
بھارتی نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے مدھیہ پردیش سے ایک مشتبہ کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو پکڑنے کیلئے 35 سے زیادہ ٹیمیں تعینات کی ہیں ۔ ممبئی پولیس کے مطابق حملہ کرنے والا مشتبہ ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن اور ریلوے اسٹیشن کے درمیان نظر آیا تھا ۔ ملزم حملے کے بعد صبح 8 بجے تک مشتبہ باندرہ علاقے میں گھوم رہا تھا، لیکن پولیس اس کو گرفتار نہیں کر پائی ۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے پولیس نے جمعہ کو بھی ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تھی ۔ بعد میں پتہ چلا تھا کہ مشتبہ کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے کے قریب اداکاار سیف علی خان کے ممبئی کے باندرا والے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی جسے اداکار نے مزاحمت کرکے ناکام بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان پرحملے کے ملزم کی نئی ویڈیو سامنے آگئی