(24نیوز) کراچی میں کورونا وائرس پھیلنے لگا، ہسپتالوں میں کورونا کے نئے مریض سامنے آنے لگے، پھیپھڑوں کے امراض، انفلوئنزا اور سانس کی نالی کا انفیکشن تیزی سے پھیلنے لگا، کھانسی بخار کی علامات کے ساتھ آئے 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا مثبت آرہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے لگے، پھیپھڑوں کے امراض، انفلوائنزا اور سانس کی نالی میں انفیکشن کے ساتھ مریض اسپتال آرہے ہیں۔ڈاؤ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کھانسی بخار کی علامات کے ساتھ آئے متعدد مریضوں میں کورونا مثبت آرہا ہے، کھانسی بخار کی علامات کے ساتھ آئے 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا مثبت آرہا ہے۔ماہر متعدی امراض ڈاؤ اسپتال پروفیسرسعید خان نے انکشاف کیا ہے کہ کسی سرکاری اسپتال میں فی الوقت کورونا کے ٹیسٹ کی سہولیات نہیں، مہنگا ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ ٹیسٹ نہیں کرارہے۔پروفیسر سعید خان نے مزید بتایا کہ 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1 این 1 کی تصدیق ہورہی ہے، 5 سے 10 فیصد بچوں میں آر ایس وی اور سانس کے دیگر وائرس کی تصدیق ہورہی ہے، اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کرواتے جس کے باعث بیماریوں کی تصدیق نہیں ہوتی۔نہوں نے بتایا کہ سردیوں میں یہ بیماریاں تیزی سے پھیلتی ہیں، ہوا کے نکاس کا ناقص نظام وائرسز کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بنتا ہے، شہری احتیاطی تدابیر لازمی اپنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان پر چاقو حملہ،ممبئی پولیس نے ایک اور مشتبہ شخص کو پکڑ لیا