صارم کی لاش پر سیاست نہ چمکائیں، لوگ ایم کیو ایم کے ایم پی اے پر برس پڑے 

Jan 18, 2025 | 18:54:PM
صارم کی لاش پر سیاست نہ چمکائیں، لوگ ایم کیو ایم کے ایم پی اے پر برس پڑے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی میں زیر زمین ٹینک سے بچے کی لاش ملنے کے بعد  جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ایم کیو ایم کے ایم پی اے عبدالوسیم کو دیکھ کر اپارٹمنٹ کے مشتعل رہائشیوں اور خواتین نے کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ ہمارا بچہ چلا گیا، اب آپ سیاست کرنے آگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نارتھ کراچی میں زیر زمین ٹینک سے بچے کی لاش ملنے کے واقعہ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عبدالوسیم جائے وقوعہ پر پہنچے تھے۔

اپارٹمنٹ کے رہائشی افراد اور خواتین رکن سندھ اسمبلی کو دیکھ کر مشتعل ہوگئے، مشتعل رہائشیوں نے ایم پی اے پر چڑھائی کردی، جبکہ خواتین نے عبدالوسیم کو گھیر لیا۔

فلیٹ کے مشتعل مکینوں اور خواتین نے کہا کہ ہمارا بچہ چلاگیا، آپ لوگ اپنی سیاست چمکانے آگئے، مشتعل رہائشیوں نے اپارٹمنٹ کی یونین سے بھی تلخ کلامی کی۔

یاد رہے کہ نارتھ کراچی میں 11 روز سے پراسرار طور پر لاپتہ سات سالہ صارم کی لاش گھر کے قریب ٹینک سے مل تھی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینک پر ڈھکن کی جگہ گتے کا ٹکڑا رکھا ہوا تھا، بچہ حادثاتی طور پر گرا یا کسی نے پھینکا، ہم اس معاملے  کی تحقیقات کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان پر  چاقو حملہ،ممبئی پولیس نے ایک اور مشتبہ شخص کو پکڑ لیا