انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیناتو 26 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے

Jan 18, 2025 | 19:20:PM
انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیناتو 26 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( رپورٹر انور عباس)انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیناتو 26 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گےوہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ پاکستان کر رہے ہیں۔صدر پرابوو سبیناتو کے دورے کے دوران 8-10 مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کا امکان ہے

ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیناتو 26 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے، وہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر دورہ پاکستان کر رہے ہیں، انڈونیشیا کے صدر 27 جنوری کو اسلام آباد میں مصروف دن گزاریں گے، ان کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے، صدر پرابوو سبیناتو کے دورے کے دوران 8-10 مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کا امکان ہے۔ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ گذشتہ کئی برس سے پاکستان اور انڈونیشیا میں متعدد مفاہمتی یاداشتوں اور معاہدوں کی تجدید ہونا باقی ہے, جبکہ پاک انڈونیشیا مشترکہ وزراتی کمیشن کا اجلاس بھی ایک طویل عرصہ سے منعقد نہیں ہو سکا,۔

یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان پر  چاقو حملہ،ممبئی پولیس نے ایک اور مشتبہ شخص کو پکڑ لیا