وزیراعلیٰ پنجاب کی اکاماتسو شوئیچی سے ملاقات، دورہ جاپان کی دعوت قبول کرلی
(24 نیوز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے ملاقات کی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دورہ جاپان کی دعوتِ دی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دورہ جاپان کی دعوت قبول کرلی- ملاقات میں باہمی تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا اوردونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیاگیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 2022 کے سیلاب کے دوران جاپان کی معاونت پر اظہار تشکر کیا-
وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے-دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ جاپان نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، جاپانی حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے پنجاب میں ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ زراعت، معدنیات، آئی ٹی، اے آئی، روبوٹکس اور توانائی کے شعبوں میں جاپان کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں - جاپانی سفیر نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات کو سراہا-جاپان کے سفیر نے محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے عوامی وفلاحی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر وزیراعلی پنجاب کی کاوشوں کو بھی سراہا-
یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیناتو 26 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گے