چاقو حملے میں زخمی سیف کا پہلا بیان سامنے آگیا

Jan 18, 2025 | 20:26:PM

(ویب ڈیسک ) گھر میں چوری کی وادات کے دوران ملزم کے ہاتھوں زخمی ہونے والے سیف علی خان کا پہلا بیان سامنے آگیا۔ 

چاقو زنی کے واقعے میں زخمی بالی ووڈ کے چھوٹے نواب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور مکمل بحالی کی جانب گامزن ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق جب سیف علی خان سے ایک صحافی نے ان سے ان کی خیریت دریافت کی تو ان کا کہنا تھا کہ "شکریہ، اب میں کافی بہتر ہوں۔"

 بتایا جارہا ہے کہ سٹار اداکار کو آئندہ 3 سے 4 روز میں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گااگرچہ جسمانی چوٹیں ٹھیک ہو رہی ہیں لیکن جذباتی طور پر صحت یاب ہونے میں وقت لگے گا۔ فی الحال یہ معلوم نہیں کہ ہسپتال سے فارغ ہونے کے بعد سیف، کرینہ، تیمور اور جہانگیر کہاں رہنے کا فیصلہ کریں گے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پٹودی خاندان کچھ وقت کےلیے سیف کے آبائی گھر، پٹودی پیلس منتقل ہوسکتا ہے،خاندان کےلیے سخت حفاظتی انتظامات کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر  چاقو حملہ،ممبئی پولیس نے ایک اور مشتبہ شخص کو پکڑ لیا

مزیدخبریں