محکمہ موسمیات نے بارش،برفباری اورسردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی 

Jan 18, 2025 | 20:59:PM
محکمہ موسمیات نے بارش،برفباری اورسردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے پہاڑوں پر بارش اور  برفباری جبکہ ملک کے دیگر خطوں میں شدید سردی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 

آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان،کشمیر،مری اور گلیات میں بارش /برفباری کی توقع ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی بھی توقع ہے۔ 

اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے  سے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ 

خیبرپختونخوا کے پہاڑوں میں خصوصا چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، کرک اور کوہاٹ میں تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا قوی امکان ہے، صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ 

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے،لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال ، سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، میانوالی، رحیم یار خان، خان پور، بہاولنگر، بہاولپور، پاکپتن، خانیوال، وہاڑی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور گرد و نواح میں درمیانی سے شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے تاہم راولپنڈی،اٹک،جہلم، چکوال،منڈی بہاؤالدین،میانوالی،سرگودھا،خوشاب،گجرات اور سیالکوٹ میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش جبکہ مری، گلیات میں موسم شدیدسرد رہنے کےساتھ ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ 

بلوچستان کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے   کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، بارکھان، خضدار، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل،خاران، کیچ، پنجگور، تر بت اور گوادرمیں تیز ہوائیں/جھکڑ چلنےکےساتھ درمیانی سے تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ 

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہےجبکہ رات کے اوقات میں سکھر ، شہید بینظیر آباد،شکارپور، کشمور، دادو، لاڑکانہ، خیر پور، ٹنڈوجام اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند پڑنے کی توقع ہے۔ 

کشمیر  اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ 
 دوسری جانب آج   کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 11، ا سکردو منفی09، گوپس منفی07، استور، قلات منفی 06،راولاکوٹ ، کالام منفی04، مالم جبہ اورہنزہ میں منفی03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 آج(رات) اور19 کی (صبح) کو چاغی، نوشکی، خاران، پشین ،قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ میں بارش کے باعث فلیش فلڈنگ کا اندیشہ ہےجبکہ  کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا بھی اندیشہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سردی کی شدیدلہر،دھند،تیز ہواؤں کیساتھ بارش اوربرفباری کی پیشگوئی