اسلام آباد ایئرپورٹ کے اٹک میں واقع ایریاز راولپنڈی کی حدود میں شامل

Jan 18, 2025 | 21:15:PM

(ارشاد قریشی)اسلام آباد ایئرپورٹ کے اٹک میں واقع ایریاز راولپنڈی کی حدود میں شامل کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اٹک کے پانچ موضعوں کو راولپنڈی کی حدود قرار دے دیا گیا،ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے،اے ایس ایف کالونی، مین ٹرمینل بلڈنگ اور 3کلو میٹر کا ایریا اٹک کی حدود میں شامل تھا ،اس اقدام سے رن وے، ٹرمینل بلڈنگ اور رہائشی کالونی اب راولپنڈی کی حدود میں ہوگی۔

اٹک اور راولپنڈی کی حدود کی وجہ سے قانونی مسائل میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ،اسلام آباد ایئرپورٹ کے تمام ایریاز کو تھانہ نصیر آباد سے منسلک کردیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹ کے مختلف ایریاز کو اٹک سے راولپنڈی میں شامل کردینے کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں:سورج کی چھٹی،ہر طرف بارش ہی بارش , محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

مزیدخبریں