حملہ آور مشتعل تھا مگر جیولری کو ہاتھ نہیں لگایا، کرینہ کپور کے بیان پر مداح حیران

Jan 18, 2025 | 21:19:PM
حملہ آور مشتعل تھا مگر جیولری کو ہاتھ نہیں لگایا، کرینہ کپور کے بیان پر مداح حیران
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان کی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپورنے کہا ہے کہ حملہ آور مشتعل تھا  مگر اُس نے واردات کے دوران میری جیولری کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔اس بیان پر انکے پرستار حیران ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق  اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے گھر پر ہونے والی واردات کے حوالے سے پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا۔ کرینہ کپور نے پولیس کو بیان دیا کہ چور انتہائی مشتعل تھا مگر اُس نے واردات کے دوران میری جیولری کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔کرینہ کپور کے مطابق ملزم مزاحمت پر مشتعل ہوگیا تھا جبکہ وہ میری جیولری تک پہنچ گیا تھا اور ڈبے بھی کھولے مگر کسی ایک کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ممبئی کے علاقے باندرا میں چوری کی واردات کے دوران مزاحمت پر ملزم نے اداکار کو چاقو کے متعدد وار سے شدید زخمی کردیا تھا جس کے بعد انہیں  ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہان پر سیف علی خان کی دو  سرجری ہوئیں جبکہ ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ اُن کے جسم سے چاقو کا ٹکڑا بھی برآمد ہوا، مجموعی طور پر 6 زخم آئے۔

اس واقعے کے بعد مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں جبکہ پولیس بھی اپنی تفتیش کررہی ہے۔ ایک اور میڈیا رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے واردات سے قبل شاہ رخ خان کے گھر منت میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی تاہم وہ سیکیورٹی کی وجہ سے ناکام رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان پر  چاقو حملہ،ممبئی پولیس نے ایک اور مشتبہ شخص کو پکڑ لیا