پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف تائی کو ہارٹ اٹیک، ہسپتال داخل

Jan 18, 2025 | 21:40:PM
 پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف تائی کو ہارٹ اٹیک، ہسپتال داخل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز)پاکستان میں مکس مارشل  آرٹس کے بانی اشرف تائی کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد سے اُن کی حالت تشویش ناک ہے تاہم قومی مرکز برائے امراض قلب  کے ڈاکٹرز نے اسے خطرے سے باہر قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق  اشرف تائی  قومی مرکز برائے امراض قلب میں زیر علاج ہیں اور انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دے دیا ہے۔اس سے قبل 2013 میں بھی اشرف تائی کی حالت انتہائی خراب ہوگئی تھی اور وہ موت و زندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد صحت یاب ہوئے تھے۔انکے دونوں گردے پہلے ہی فیل ہو چکے ہیں، انہیں کھیلوں میں خدمات دینے پر صدارتی تمغہ حسن کارکردگی مل چکا ہے۔

یاد رہے کہ اشرف تائی نے 34 برس بعد میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور وہ 1983 میں جرمن حریف کے خلاف جان بوجھ کر ہارے تھے، میچ فکسنگ پر اشرف طائی نے پانچ لاکھ ڈالر وصول کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:حملہ آور مشتعل تھا مگر جیولری کو ہاتھ نہیں لگایا، کرینہ کپور کے بیان پر مداح حیران