سیف علی خان معذور ہوگئے؟ صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) دو روز قبل اپنے گھر میں حملہ آور کے چاقو کے وار سے زخمی ہونے والے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔
سیف علی خان حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے ممبئی کے لیلا وتی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں اُن کی دو روز قبل ڈاکٹرز نے 2سرجریز کیں اور انہیں24 گھنٹے کیلیے آئی سی یو منتقل کردیا تھا،اب ڈاکٹرز نے بتایا کہ سیف علی خان کی حالت پہلے سے مزید مستحکم ہے اور انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ اگلے4سے 5روز تک رہیں گے۔
ڈاکٹرز نے شدید حملے کے باوجود ہمت کا مظاہرہ کرنے پر سیف علی خان کو اصل زندگی میں بھی ہیرو قرار دیا اور کہا کہ کل6جن میں سے 2گہرے زخم آنے کے باوجود سیف علی خان نے بہت زیادہ بہادری اور ہمت کا مظاہرہ کیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق اداکار روبہ صحت ہیں اور انہوں نے آج چہل قدمی بھی کی ہے، اب اُن کے معذور ہونے کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے،ڈاکٹر نیرج نے بتایا کہ سیف علی خان اصل میں ایک ہیرو کی طرح پُرامید اور ہمت کا مظاہرہ کررہے ہیں،وہ تکلیف کے باوجود بھی خود کو جلد ٹھیک کرنے کیلیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیف علی خان کو آرام کی ضرورت ہے اس لیے لوگوں کے کمرے میں داخلے پر پابندی لگائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان کی ہیلتھ انشورنس دستاویزات لیک، علاج پر کتنے لاکھ خرچ ہوئے؟